سترہ تاریخ کی صبح آٹھویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران دو ہزار اٹھارہ سائنو فارن آڈیو وژیول ٹرانسلیشن اینڈ ڈبنگ کوآپریشن ورکشاپ کا آغاز بیجنگ میں ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ نیپال ، پاکستان، سری لنکا، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اٹلی، آسٹریا، روس، فرانس، برطانیہ سمیت چوبیس ممالک کے چالیس غیر ملکی فلم فیسٹیولز کے سربراہان، فلمی اداروں کے متعلقہ اعلی اہلکاروں، مترجمین اور چین کی تیس سے زائد جامعات کے ماہرین، سکالرز، فلم انڈسڑی سے وابستہ افراد اور پچاس سے زائد چینی فلمی اداروں نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔
موجودہ ورکشاپ کا موضوع فلم و ٹیلی ویژن ترجمہ اور ثقافتی اشتراک ہے۔ ورکشاپ کا مقصد چینی اور غیر ملکی فلم و ٹیلی ویژن کی ثقافت کے تعاون اور تبادلے کو مضبوط بنانا ، مختلف ممالک کے فلم و ٹیلی ویژن پروگرامز کے ترجمے سے منسلک شخصیات کی اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ باہمی روابط میں اضافہ کرنا اور چین کی فلم و ٹیلی ویژن سے متعلق ترقی اور ترجمے کے تعاون کے معیار کو بلند کرنا شامل ہیں۔