اگر امریکہ اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے غلط اقدامات جاری رکھے گا تو چین یقیناً اپنا رد عمل ظاہر  کرے گا، چینی وزارت خارجہ 

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے سترہ تاریخ کو کہا اگر  امریکہ اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے غلط اقدامات جاری رکھے  گا تو چین کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت کے تحفظ کے لئے  یقیناً اپنا رد عمل ظاہر کرے گا ۔ 
ہوا چھون اینگ نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ تجارتی تنازعات کے حوالے سے سوالات  کے جواب میں کہا کہ چین امریکہ تجارتی تنازعات کی اصلیت کثیرالجہتی اور  یکجہتی ، عالمی آزاد تجارت اور تجارتی تحفظ پسندی کے درمیان جنگ ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے سولہ تاریخ کو  ورلڈ  اکنامک فورم کے چیئرمین کلاوس شواب سے ملاقات کےموقع پر کہا کہ اس وقت دنیا میں مسائل اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے پرامن مشاورت اور کثیرالطرفہ تعاون ضروری ہے ۔ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ حال ہی میں چین جاپان  اعلی سطحی اقتصادی بات چیت اور چین بھارت اقتصادی تزویراتی بات چیت کے دوران جاپان اور بھارت نے  اصولوں کے تحت کثیرالطرفہ تجارتی نظام اور عالمی تجارتی تنظیم کے مرکز میں عالمی آزاد تجارتی نظام کے تحفظ کا اظہار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے راہنماوں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے متعلقہ خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here