چین اور جاپان کے درمیان سمندری امور کے حوالے سے اعلی سطحی مشاورت کے نویں دور کا انعقاد

0

سترہ تاریخ کو چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چین اور جاپان نے سمندری امور کے حوالے سے اعلی سطحی مشاورت کے نویں دور کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ مشاورت کا یہ دور انیس سے بیس تاریخ تک جاپان کے شہر سیندائی میں منعقد ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ مشاورت میں چین اور جاپان کی جانب سے سفارتی ،دفاعی اہلکار ، سمندری حدود میں قانون کے نفاذ اور سمندری انتظام سے متعلق اداروں کے اعلی اہلکار شریک ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY