شنگھائی تعاون تنظیم کی  وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا بیجینگ میں انعقاد

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے  خارجہ کی کونسل کا اجلاس چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر  تنظیم کے باقی سات ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اہلکار اجلاس میں شریک ہونگے۔چینی ترجمان نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ اس اجلاس میں مزید اتفاق رائے  طے پائیں گے اور چھنگ داؤ میں ہونے والی سمٹ کے لیے مناسب تیاری ہو گی ۔

اجلاس کے دوران روس، بھارت، قازقستان، کرغیزستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ بھی کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے ہوا چھون اینگ نے کہا کہ اپریل کے آغاز میں وانگ ای نے روس کا کامیاب دورہ کیا تھا اور ایک ماہ کے اندر ہی روسی وزیر خارجہ چین کا دورہ کر رہے ہیں ۔ اس  سے چین -روس تعلقات کے اعلی معیار اور خصوصیات کی عکاسی ہوتی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ وانگ ای اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ  بات چیت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY