یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے بزنس سکول کے تحت چین-امریکہ سمٹ کا انعقاد

0

یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن بزنس اسکول نے رواں ماہ  تیرہ سے پندرہ تاریخ تک تیسری وارٹن چین – امریکہ سمٹ کا اہتمام کیا۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کی نائب سربراہ فو اینگ نے چودہ تاریخ کو  منعقدہ باضابطہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لئے ایک نیا بیانیہ ہونا چاہیئے۔ نئی نسل کو روایتی بڑی طاقتوں کے غلبے کے رویے کو چھوڑ کر مختلف ممالک کے درمیان روابط  کا نیا ذریعہ بنانا چاہیے۔

وارٹن چین – امریکہ سمٹ  کا مقصد اختلافات کو ختم کئے بغیر  اختلافِ رائے کا احترام کرنا ہے تاکہ  مغربی ممالک ایک حقیقی چین کو جان سکیں۔وارٹن بزنس سکول کے سربراہ جیفری گیریٹ   نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا احترام کیا جانا چاہیئے۔ اور اس کو باہمی تعاون کی بنیاد بنایا جائے گا۔

فو اینگ نے کہا کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کا چالیسواں سال ہے۔چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں۔متعدد شعبوں میں دونوں ممالک باہمی تعاون کر رہے ہیں۔ یہ  باہمی تعاون فریقین کے لیے فائدہ مند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here