کسی بھی نمایاں تجارتی شراکت دار نے کرنسی میں جوڑ توڑ نہیں کیا، امریکی رپورٹ

0

امریکی ٹریثری ڈیپارٹمینٹ نے جمعے کے روز کہا کہ چین سمیت کسی بھی بڑے تجارتی شراکت دارنے  اپنی کرنسی میں جوڑ توڑ نہیں کیا۔

ٹریژی ڈیپارٹمینٹ نے ‘ انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ایکسچینج ریٹ پالیسیز ‘ کے حوالے سے اپنی ششماہی رپورٹ کانگریس کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق  مذکورہ عرصے کے دوران کسی بھی تجارتی شراکت دار نے کرنسی کے جوڑ توڑ کے لیے قانونی ضوابط کو عبور نہیں کیا ۔

رپورٹ کے مطابق مانیڑنگ کی فہرست میں چین ، جاپان، کوریا ، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور بھارت شامل ہیں۔ ٹریژی ڈیپارٹمینٹ نے کرنسی مارکیٹس میں بھارت کی  زیادہ مداخلت کی و جہ سے اس کو پہلی مرتبہ فہرست میں شامل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحران کے بعد کے دورانیے میں چین  بڑی سرپلس اکانومیز میں بیرونی توازن کو د وبارہ برقرار رکھنے میں سب سے زیادہ کامیاب مثال ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here