تجارتی تصادم دنیا کے لیے نقصاندہ ہے: جرمنی میں تعینات چینی سفیر

0

مقامی  وقت کے مطابق چودہ  تاریخ کو جرمنی میں  تعینات چینی سفیر شی مینگ دہ کا ایک مضمون اخبار میں شائع ہوا۔  مضمون میں کہا گیا کہ چین- امریکہ اقتصادی و تجارتی تصادم امریکہ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے  جو کہ امریکہ ، چین ،یورپ نیز دنیا کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین- امریکہ تجارتی تصادم کے خطرے میں اضافہ  ہو رہا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ اس تصادم کا آغاز امریکہ نے کیا۔یہ تصادم  نہ صرف مفادات اور تجارتی توازان سے وابستہ ہے ،بلکہ آزاد تجارت یا امریکہ کی تجارتی تحفظ پسندی سے بھی متعلق ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق تحفظ پسندی خوشحالی، دولت اور مضبوطی لائے گی جب کہ چین کا موقف بالکل مختلف ہے۔چینی سفیر نے اپنے مضمون میں لکھا   کہ تحفظ پسندی نہ صرف دنیا کی آزاد تجارت کے لیے نقصان دہ ہے، بلکہ عالمی تجارتی انتظامی سسٹم کی اصلاحات اور ترقی کے لیے بھی منفی اثرات کی حامل ہے۔

مذکورہ  مضمون میں  کہا گیا ہے کہ کثیرالجہتی  کی حمایت کرنا ، یک طرفہ سوچ کی  مخالفت کرنا ،کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت  اور آزاد تجارت کا تحفظ کرنا چین اور یورپ کا مشترکہ موقف ہے اور یہ  چین-یورپ مشترکہ مفادات سے بھی وابستہ ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین یورپ اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کثیرالتجارتی نظام کا تحفظ کرے گا ،تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور اس کو مزید آسان بنانے کے عمل کو فروغ دیا جائے گا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here