چار روزہ بو آو ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس آٹھ تاریخ سے شروع ہو رہا ہے۔فورم کے جنرل سیکریٹری جو ون جون نے آٹھ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ موجودہ اجلاس میں عالمگیریت اور دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیٹیو ، کھلے پن کا ایشیا، جدت اور تخلیقات ، اور انتظامی اصلاحات کل چار موضوعات پر بحث و مباحثے ہونگے اور ان موضوعات کے بارے میں ساٹھ سے زیادہ مزاکرے معنقد ہونگے۔
اطلاع کےمطابق آٹھ تاریخ کو اجلاس کے دوران کل تین رپورٹس جاری ہو رہی ہیں یعنی ایشیا کی اقتصادی یکجہتی کی رپورٹ، نئی ابھرنے والی معیشتوں کی رپورٹ اور ایشیا کی مسابقتی قوت کی رپورٹ۔
چین امریکہ تجارتی کشمکش کا ذکر کرتے ہوئے جناب جو ون جون نے کہا کہ تحفظ پسندی ایک بند گلی ہے۔امریکی حکومت کی موجودہ پالیسی سے امریکہ کی معشیت کو درپیش مسائل حل نہیں ہونگے ۔