ایشیائی بو آو فورم کا وقت آ پہنچا: دنیا چین کی آواز سننے کی خواہاں 

0

آٹھ سے گیارہ اپریل تک دو ہزار اٹھارہ بو آو ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے قصبے بو آو میں منعقد ہو گا۔ موجودہ اجلاس کا موضوع ہے شراکت داری اور جدت کا ایشیا، ترقی اور خوشحالی کی دنیا۔مختلف ممالک کے ماہرین مشترکہ مشاورت اور تعاون سے ترقی اور خوشحالی پر عمل درآمد کے لئے بو آو سے  چین اور ایشیا کی آواز سننے کی  خواہش  رکھتے ہیں۔
پاکستان کے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر  شمائل داود نے کہا کہ عالمی معیشت میں گہری تبدیلیاں اور اصلاحات جاری ہیں، اس لئے ہمیں مختلف مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔اقتصادی خوشحالی کے عمل کے لئے ایشیائی ممالک کو چین سے سیکھنا ہےاور جدت کی بنیاد پر حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا چاہیے،تاکہ پائیدار ترقی کو عمل میں لایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here