چین کو امریکہ کے  یکطرفہ تجارتی تحفظ پسندی جیسے اقدامات کا بھرپور جواب دینا ہے: سینہوا نیوز ایجنسی

0

سات تاریخ کو  سینہوا نیوز ایجنسی نے” امریکہ کی طرف سے یکطرفہ  تجارتی تحفظ پسندی کے اقدامات کا بھرپور جواب دینے کے حوالے سے ایک تجزیاتی مضمون شائع کیا ہے ۔تجزیاتی مضمون میں کہا گیا ہے کہ پچاس ارب  ڈالرز مالیت کی  چینی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کےفیصلے کےبعد مزید ایک کھرب امریکی ڈالزکی چینی اشیاء پر محصولات عائد کرنےکا اعلان کیا گیا ہے ۔مضمون میں لکھا ہے کہ امریکہ بار بار ایسے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش کررہا اور یہی وجہ ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات مزید پیچیدہ ہورہے ہیں۔
اس تنازعات کے حوالے سے چین نے واضح کیا  ہے کہ امریکہ اگر ایسے اقدامات اٹھائے گا تو چین بھی اس کا بھرپور جواب دے گا۔مضمون میں  کیے گئے تبصرے میں لکھا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بار بار تجارتی اشتعال انگیزی کے باعث اب چین کو سخت جواب دینا ہے۔چین نہ صرف مثبت طور پر  قومی اور عوامی مفادات کے تحفظ بلکہ عالمگیر اقتصاد ی اور موجودہ  عالمی تجارتی نظام کے تحفظ  کے لیے امریکی اقدامات پررد عمل دیتا ہے۔ 
مضمون میں مزید  کہا گیا ہے کہ چین جواب دینے کی مکمل طاقت اور حوصلہ رکھتا ہے۔ چین نے امریکی اقدامات کا جواب دینے کی منصوبہ بندی  تجارتی تنازعات میں مزید پیچیدگی سے بچنے کے لیے کی ہے ۔ اس کے علاوہ تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے  کہ امریکی اقدامات سے چین کو تجارتی تنازعات سے نقصان پہنچایا جائے گا، تاہم اب چین کے اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی کو  بھی فروع دیا جائے گااور ان مشکلات کا چینی عوام ایک ساتھ کھڑے  ہو کر یکجہتی سے مقابلہ کرے گی۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY