ڈبلیو ٹی او کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے: یورپی یونین 

0

یورپی یونین کی کمیٹی کے ترجمان ڈینیل  روساریو نے  چار تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین نےامریکی حکومت کی جانب سے  چینی مصنوعات پر  اضافی محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا ہے ۔ یورپی یونین عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتی ہے۔
 روساریو نے مزید کہا کہ  تمام تجارتی اقدامات ڈبلیو ٹی او  کے ڈھانچے کے تحت نافذ العمل ہونے چاہیں۔عالمی تجارتی تنظیم تجارتی کشمکش کے حل کئے لئے مختلف فارمولے فراہم کرتی ہے۔ترجمان نے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ  ڈبلیو ٹی او کے قوانین و ضوابط پر عمل پیرا رہیں ۔ دوسری جانب یورپی یونین مختلف فریقوں کے اختیار کردہ اقدامات پر نظرثانی کرئے گی کہ آیا یہ اقدامات ڈبلیو ٹی او  کے اصولوں کے مطابق ہیں یا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here