چین کی ریاستی کونسل کا رسمی اجلاس چار تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صنعتی و کاروباری اداروں پر عائد ٹیکس ، کاروباری لاگت اور انٹرنیٹ سروس کی فیس میں کمی ، ڈ یجیٹل معیشت کی ترقی اور باصلاحیت افراد کے لئے زیادہ سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی اور نئی ترجیحی پالیسیاں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق صنعتی و کاروباری اداروں کی کاروباری لاگت میں جو کمی آ ئے گی ان میں بجلی ، توانائی کے دوسرے ذرائع اور نقل و حمل وغیرہ شامل ہیں۔مذکورہ اقدام سے چین کے صنعتی و کاروباری اداروں کی سالانہ کاروباری لاگت میں تین کھرب یوان کی کمی آ جائے گی۔