امریکہ میں چین کے سفیر سوئی تھیان کھائی نے چار تاریخ کو امریکہ کے قائم مقام معاون وزیر خارجہ جان سلیوان سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چین -امریکہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سوئی تھیان کھائی نے چین امریکہ تجارتی امور سے متعلق چین کے موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ یک طرفہ اور تجارتی تحفظ پسند اقدامات کو فی الفور بند کیا جائے اور تین سو ایک تحقیقات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو بات چیت کے ذریعے متعلقہ مسائل کو حل کرنا چاہئیے۔
ملاقات کے دوران جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔