چین میں غیر ملکیوں کے لیے  اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی پر کوئی قدغن نہیں ہے۔  وائٹ پیپر

0

 تین تاریخ کو چینی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے  ایک قرطاسِ ابیض ( وائٹ پیپر ) جاری کیا گیا۔  وائٹ پیپر  کے مطابق چین میں غیر ملکیوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے عمل کا  متعلقہ ضوابط  کے مطابق تحفظ کیا جاتا ہے۔  
وائٹ پیپر کے مطابق، چینی حکومت ملک میں قانون کے مطابق  غیر ملکیوں کی مذہبی سرگرمیوں  اور مذہبی معاملات میں غیر ملکیوں کے چین کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کا احترام کرتی ہے۔ 
علاوہ ازیں وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ  غیر ملکیوں کی چین میں مذہبی سرگرمیاں  چینی  قانون اور متعلقہ ضوابط سے ہم آہنگ ہونی چاہییں۔  چین میں کسی غیر ملکی فرد اور تنظیم کو   مذہبی تنظیم  ،مذہبی ادارے، عبادت گاہوں یا مذہبی اسکول کے قیام کی اجازت نہیں دی جاتی۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY