چین امریکہ سے درآمد شدہ ایک سو چھ اقسام کی مصنوعات پر محصولات عائد کرے گا

0

چار تاریخ کو چین کی وزارتِ خزانہ اور وزارتِ تجارت نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق، امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر محصولات عائد کیے جانے کے بعد چینی حکومت اپنے قانونی حقوق کے تحفظ اور چین کے تجارتی قوانین اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امریکہ سے درآمد شدہ سویا بین سمیت دیگر زرعی مصنوعات، آٹوموبائل، کیمیائی مصنوعات، ہوائی جہازوں اور دیگر سامان پر محصولات عائد کرے گی۔ محصولات کی شرح پچیس فیصد ہوگی۔ دو ہزار سترہ میں امریکہ سے درآمد شدہ مذکورہ مصنوعات کا حجم پچاس ارب امریکی ڈالرز تھا۔
چین کی وزارتِ خزانہ نے اسی رو ز کہا کہ ان محصولات کی وصولی امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات پر محصولات عائد کیے جانے کی تاریخ کے روز سے کی جائے گی۔
چینی وزارتِ خزانہ کے مطابق امریکہ کا یہ اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے ضوابط اور چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ یہ چین کی قومی ترقی کے مفادات کے لئے خطرہ ہے۔ چین کی جانب سے جوابی ردِ عمل چین کے قانونی حقوق اور کثیر الطرفہ باہمی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے عادلانہ کاروائی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here