چینی صدر کا مالیاتی خطرات کی روک تھام، غربت کے خاتمے اور آلودگی کے سد باب کا عزم

0

چین کے صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، انہوں نے پیر کے روز مالیاتی خطرات کی روک تھام، غربت کے خاتمے اور آلودگی کے سد باب کا عزم ظاہر کیا ہے۔ جناب شی نے مرکزی کمیٹی برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی خطرات کی روک تھام قومی سلامتی، مجموعی ترقی اور عوامی املاک کے تحفظ سے وابستہ ہے جبکہ ملک میں اعلیٰ معیاری ترقی کے حصول کے لیے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی صدر جو مرکزی کمیٹی برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے سربراہ بھی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں غربت کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ، غربت کے خلاف جنگ میں ہر صورت میں فتح حاصل کرنی ہے۔ جناب شی نے مزید کہا کہ ماحولیاتی امور عوام کے لیے باعث تشویش ہیں جبکہ چینی عوام کی جانب سے ہر اعتبار سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی کامیاب تشکیل کے انتخاب میں بھی فیصلہ کن اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مالیاتی منڈیوں میں مالیاتی خطرات پر قابو پانے کے لیے موثر پالیسیاں اپنائی جائیں، ریاستی اور صوبائی سطح پر مالیاتی نگرانی کو مربوط بنایا جائے جبکہ مقامی حکومتوں کو مقامی مالیاتی خطرات پر قابو پانے کی ذمہ دار ی لینی چاہیے۔غربت میں کمی کے حوالے سے چینی صدر نے مزید کہا کہ حکام غربت کے خاتمے کے موجودہ پیمانے پر کاربند رہیں اور موجودہ پیمانے میں کمی یا بلندی کے حوالے سے من مانے فیصلے نہ کریں۔ جناب شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں آلودگی کے خلاف جنگ میں شفاف توانائی اور کوئلے کے کم استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے ضابطہ کار کی بھی منظوری دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY