ملک و قوم کے ہیروز اور شہداء کی یاد منانا حب الوطنی ہے: صدر شی جن پھنگ

0

چِھن مِنگ چین میں وفات پا جانے والے افراد کو یاد کرنے کا دن ہے۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک و قوم کے ہیروز اور شہداء کو یا د کرنے کے مختلف مواقعوں پر کہا ہے کہ حب الوطنی چینی قوم کے قومی جذبات کی ر وح ہے۔
یاد رہے کہ ستمبر دو ہزار پندرہ میں صدر شی جن پھنگ نے چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں فتح کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کے راستے پر گامزن ہیں۔
اپنی منزل کو پانے کے لئے ہیروز اور بہادرانہ و جرات مندانہ جذبات لازمی ہیں۔ ہمیں ملک و قوم کے لئے جان قربان کرنیوالے شہداء کو یاد کرنا چاہیے اور چینی خواب کی عملی تعبیر کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیے۔
اطلاع کے مطابق چینی حکومت نے ہیروز اور شہداء کے شایانِ شان مقام کے احترام اور ان کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال کے تحفظ کے حوالے سے قوانین مرتب کیے ہیں۔
ہیروز اور شہداء کی تعظیم کے تحفظ کے قانون کا مسودہ نظرِ ثانی کے لئے قومی عوامی کانگریس کی مجلسِ قائمہ میں پیش کیا جا چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here