جناب شی جن پھنگ کی چین کے دورے پر آئے زمبابوے کے صدر سے بات چیت

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تین تاریخ کو بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے زمبابوے کے صدر ایمرسن منگ گنگواسے بات چیت کی۔ فریقین نے چین زمبابوے تعلقات کو ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کے تعلقات تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اسی دن دونوں ممالک نے اقتصادی ٹیکنالوجی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی ،افرادی قوت کی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔زمبابوے نے چینی باشندوں کو ویزہ آن ارائیول دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
بات چیت میں شی جن پھنگ نے زور دیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ اور چین افریقہ تعاون کے فورم کے تحت تعاون کو گہرائی تک لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر،زراعت،سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو منظم طریقے سے فروغ دیا جائے گا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین متعلقہ مغربی ممالک اور تنظیم سے زمبابوے کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے اپیل کرتا ہے۔
ایمرسن منگ گنگوا نے کہا کہ زمبابوے ایک چین کی پالیسی پر قائم رہے گا اور چین کےساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں افریقہ ممالک کی شرکت کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
چین افریقہ دوستانہ تعاون کے حوالے سے چینی صدر نے کہاکہ چین ہمیشہ افریقی ممالک سمیت ترقی پزیر ممالک کےساتھ کھڑا ہوگا اور افریقہ کا پرخلوص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY