تجارتی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

0

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کن شوان نے تین تاریخ کو بیجینگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے چین- امریکہ تجارتی مخاصمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تجارتی جنگ کا خواہاں ہے تو تو چین تجارتی جنگ منطقی انجام تک پہنچائےگا۔
دوسری طرف بات چیت کا دروازہ بھی ہمیشہ کھلا رہیگا۔ بات چیت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
جناب کن شوان نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کا عزم اور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے بات چیت امریکہ کے مقامی قوانین کی بجائے بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے تحت ہونی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY