ہاتھ میں پاتھ ملا کر چین اور افریقہ کے درمیان انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام پر زور  دیا جائے گا: چینی صدر مملکت شی جن پھنگ 

0

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے جمعرات کے روز چین کے دورے  پر آئے ہوئے نمیبیا کے صدر ہیگ گینگوب  کے ساتھ بیجنگ میں مذاکرات کئے ۔ یہ کیمرون کے صدر بیا کے  بعد گزشتہ ہفتے کے دوران شی جن پھنگ کے ساتھ ملاقات کرنے والے دوسرے افریقی ملک کے صدر  ہیں ۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور افریقہ ایک ساتھ رہنے والی اور تعاون و مشترکہ مفادات پر مبنی ہم نصیب کمیونٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین افریقہ کے ساتھ پرخلوص پالیسی اپنائے گا اور چین کی ترقی کو افریقہ کی ترقی سےجوڑا جائے گا تاکہ مشترکہ طور پر ترقی ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ  افریقی ممالک چین کے ساتھ تعاون کے ذریعے اپنے پاوں پر کھڑے ہو کر  خود مختاری طور پر پائیدار ترقی کی صلاحیت حاصل کریں گے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین چینی خصوصیات کے حامل جدید سوشلسٹ ملک کے لئے بھر پور کوشش کر رہا ہے جبکہ نمیبیا بھی صنعت کاری اور جدت کے عمل کو تیز تر کر رہا ہے ۔اس وجہ سے دونوں ممالک کی حکمت عملی ملتی جلتی ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ نمیبیا  کے ساتھ  مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لئے کوشش کرے ۔   
مذاکرات کے دوران دونوں صدور نے مکمل تعاون کے ساتھ تعزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا ۔ مذاکرات کے بعد دونوں رہنماوں نے بنیادی تنصیبات ، سرمایہ کاری اور انسپیکشن اور گوارنٹین سمیت دیگر شعبہ جات سے متعلق تعاون کی دستاویزات پر دستخط  کرنےکی تقریب میں شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here