انتیس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی یانگ جیے چھی نے سیول میں جنوبی کوریا کے قومی سلامتی امور کے سربراہ زنگ ای رونگ سے بات چیت کی۔
یانگ جیے چھی نے کہا کہ فریقین کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیتے ہوئے حساس مسائل سے بہتر انداز سے نمٹنا چاہیئے تاکہ باہمی تعلقات کے حوالے سے مسلسل ثمرات حاصل ہو سکیں۔
انہوں نے شمالی کوریائی سربراہ کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے زنگ ای رونگ کو آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا اور شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سربراہی ملاقاتیں کامیابی سے منعقد ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے اور چین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے تحت جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی حل کو فروغ دینے پر تیار ہے۔
زنگ ای رونگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر اہم کردار ادا کرتار ہے گا۔