کم جونگ اُن کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے شمالی کوریا کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،چوئے ہوئی

0

شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے نائب چیرمین چوئے ہوئی نے کہا ہےکہ کم جونگ اُن کا حالیہ دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے شمالی کوریا کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔  
شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اخبار میں انتیس تاریخ کو نائب چیرمین چوئے ہوئی کے ایک مضمون میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے چیرمین اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن کا غیر رسمی دورہ چین شمالی کوریا چین دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے ٹھوس موقف کا اظہار ہےجو ایک تاریخی واقعہ ہے ۔
مضمون میں کہا گیا کہ شمالی کوریا  اورچین کے درمیان دوستانہ تعلقات سوشلزم پر عمل درآمد کے لیے ایک عظیم اور مشترکہ جدو جہُد کے دوران قائم ہوئے۔اور یہ  تاریخ کے مختلف چیلنجز اور مشکلات کے باوجود بدستور ترقی کر رہے ہیں۔ مضمون میں لکھا ہے کہ شمالی کوریا کی پارٹی اور حکومت کا ٹھوس موقف ہے کہ پرانی نسلوں کے رہنماوُں کے عزم پر قائم رہتے ہوئے شمالی کوریا چین دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان تعلقات کو نئے اور اعلی مرحلے تک لانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔
مضمون میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اور چین کی پارٹیاں و عوام طویل عرصےتک انصاف، امن اور سوشلزم کے عمل کے لئے مشترکہ کوشش کرتی رہی ہیں اوراس  دوران دونوں ممالک کے عوام نے اپنے خون اور جان کی قربانی دے کر ایک دوسرے  کی حمایت کی۔تاریخ نے ہمیں سکھایا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لئے اعتماد اور تعاون بہت قیمتی ہے۔
علاوہ ازین  شمالی کوریا کے مرکزی ٹی وی سٹیشن نے شمالی کوریا میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے خیالات پر مبنی رپورٹ تیار کی جس میں مختلف شخصیات نے کم جونگ اُن کے دورہ چین کو خراج تحسین پیش کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY