چین کے وزیر دفاع روس، بیلاروس کا دورہ کریں گے 

0

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رن گو چھیانگ نے انتیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چینی وزیر دفاع وے فنگ حہ یکم سے آٹھ اپریل تک  ماسکو بین الاقوامی سیکورٹی اجلاس میں شرکت سمیت  روس اور بیلاروس کے سرکاری دورے کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے اہم تزویراتی شراکت دار ہیں اور چین۔ روس تعلقات موجودہ دنیا میں بڑے ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی مثال ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر دفاع نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے غیرملکی دورے کے لیے روس کا انتخاب کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY