چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے جمعرات کے روز بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہر قسم کے سرمایہ کاری یا تجارتی تحفظ پسند اقدامات کا جواب دینے کے لیے پر اعتماد ہے۔ امریکہ کی جانب سے تقریباًساٹھ ارب ڈالرز کی چینی بر آمدات پر محصولات عائد کرنے اور چینی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے امریکی منصوبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ چین کے تجارتی حجم کی مجموعی مالیت تقریباً 580ارب ڈالرز ہے جو چین کی مجموعی بیرونی تجارت کا 14.1فیصد ہے۔ چین کی امریکہ میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت تقریباً 7.8ارب ڈالرز ہے جو بیرونی ممالک میں چین کی جانب سے کی جانے والی غیر مالیاتی سرمایہ کاری کا 6.5فیصد بنتا ہے۔ ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسند اقدامات ترک کرے اور تجارتی اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرے۔