تیس تاریخ کو چین کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سترہ میں کل چار لاکھ نواسی ہزار دو سوغیر ملکی طلباء نے چینی جامعات میں داخلہ لیا ہے۔ چین ایشیا میں بیرونی طلباء کی جانب سے تعلیم کے حصول کی سب سے بڑی منزل بن گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار سترہ میں دو سو چار ممالک اور علاقوں سے بیرونی طلباء نے مختلف شعبہ جات میں چین بھر کی نو سو پینتیس جامعات میں داخلہ لیا۔جن میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء کی تعداد تقریباً پچھتر ہزار آٹھ سو ہے جس میں دو ہزار سولہ کے مقابلے میں اٹھارہ اعشاریہ چھہ دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چین میں تعلیم حاصل کرنے والے بیرونی طلباء کی تعداد کے لحاظ سے پہلے دس ممالک میں جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، پاکستان، امریک، بھارت، روس، جاپان، انڈونیشیا، قازقستان اور لاؤس شامل ہیں۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے طلباء کی مجموعی تعداد تین لاکھ سترہ ہزار دوسو ہے۔ جو مجموعی طلباء کی تعداد کا چونسٹھ اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد بنتی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار سترہ میں ایک سو اسی ممالک کے اٹھاون ہزار چھ سو غیر ملکی طلباء نے چینی حکومت کی جانب سے دیے جانے والے وظائف کے تحت چین میں تعلیم حاصل کی جو مجموعی طلباء کا گیارہ اعشاریہ نو سات فیصد بنتی ہے۔