سری لنکا میں چین کے پہلے مالیاتی سرمایہ کاری ادارے ” بنک آف چائنا ” کی کولمبو شاخ کا افتتاح اٹھائیس تاریخ کو ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کہا کہ سری لنکا اور چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت متعدد شعبوں میں اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ” بنک آف چائنا ” کی کولمبو شاخ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی امور میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سری لنکا میں چینی سفیر چینگ شوئے یوان نے کہا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون فریقین کے درمیان باہمی تعاون کا اہم خاصہ ہے۔” بنک آف چائنا ” کی کولمبو شاخ کے آغاز سے سری لنکا کے لئے مزید چینی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور سری لنکا کو خطے میں مالیاتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔