بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل نے انتیس تاریخ کو ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ تجارتی و سرمایہ کاری فورم بارہ اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ مذکورہ فورم میں ستر سے زائد ممالک اور علاقوں کے چھ سو نمائندے شرکت کریں گے۔
مذکورہ فورم کا اہتمام بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل، چین کے چیمبر آف کامرس اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس مشترکہ طور پر کریں گے۔اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے جنوری اور فروری میں چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک سمیت نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے درمیان در آمداد و برآمداد میں تیزی سے اضافہ
ہو اہے۔اس عرصے میں چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے درمیان درآمد اور برآمد کی کل مالیت ایک اعشاریہ چھبیس ٹریلین چینی یوان تھی اور شرح نمو اکیس اعشاریہ نو فیصد رہی ہے۔
چین کے بین الاقوامی چیمبر آف کامرس کے ماتحت محکمہ تعاون کے سربراہ سن شیاو نے کہا کہ اس وقت عالمی معاشی ترقی کی قوت میں کمی ہوئی ہےاور اسی بات کے پیش نظر دی بلیٹ اینڈ روڈ تجارت و سرمایہ کاری کےلیے تعاون بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے ترقیاتی مقاصد کا احترام کرتے ہوئےاقتصادی عالمگیریت کو متحرک اور پائیدار بنایا جائے گا۔اس کےعلاوہ تجارت و سرمایہ کاری کو آزاد اور آسان بنایا جائے گا۔ جبکہ تحفظ پسندی کی مخالفت کی جائے گی تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تجارتی تعاون اور مشترکہ مفادات کو عمل میں لایا جا سکے۔