امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات سے ٹھوس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، امریکی اہلکار

0

امریکہ کے نمائںدہ برائے تجارت رابرٹ لائٹ ہائزر نے بدھ کے روز اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات سے ٹھوس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ایک میڈیا انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے “بہت مختلف” معاشی نظام ہیں اور یہ ممکن ہے کہ امریکہ۔چین تجارتی تعلقات مختلف اختلافات پر قابو پاتے ہوئے ایک بہتر مقام پر آ سکیں۔

ہائزر نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ تجارت تین سو ایک تحقیقات کی بنیاد پر اُن چینی مصنوعات کی فہرست کا جلد اعلان کرے گا جن پر ممکنہ طور پر محصولات عائد کی جائیں گی۔فہرست کے اجراء کے بعد ساٹھ روز تک عوام کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ مثبت یا منفی پہلووں سے متعلق اپنی آراء کا اظہار کر سکیں۔امریکی اہلکار نے اِس جانب اشارہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جون سے قبل چینی مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY