جنگلات کی بحالی اور ان کے انتظام کے حوالے سے ایشیا اور برالکاہل کے ادارے اے پی ایف نیٹ کے قیام کا یہ دسواں سال ہے ۔ چین کے قومی محکمہ جنگلات اور سبزہ زار کے نائب سربراہ پھنگ یو دونگ نے چھبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین ماضی کی طرح آئندہ بھی اے پی ایف نیٹ کے اقدامات کی حمایت کر ے گا اورخطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر علاقائی جنگلات کے شعبے میں تعاون کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کا مقصد خطے میں جنگلات کی بحالی اور اس میں اضافہےکے لیے کوشش کرنا ہے۔
پھونگ یو دونگ نے کہا کہ چین میں جنگلات کا رقبہ بیس کروڑ ہیکٹر زاور مصنوعی جنگلات کا رقبہ چھہ کروڑ نوے لاکھ ہیکٹرز سے زیادہ ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کی نسبت سب سے زیادہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین جنگلات میں اضافے کےلئے بھر پور کوشش کرے گا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہلی علاقوں کی ترقی پزیر معیشتوں پر مشتمل مذکورہ اے پی ایف نیٹ کےارکان کی تعداد اکتیس ہے ۔