چائنا ترقیاتی فورم میں شریک نمائندوں نے چین کی اصلاحات اورکھلے پن کی پالیسی کو سراہا 

0

چائنا ترقیاتی فورم بیجنگ میں جاری ہے۔سال دو ہزار اٹھارہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کا چالیسواں سال ہے ۔ فورم کے دوران شرکاء نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے حقیقت پسند رویےکے ساتھ  اصلاحات کو بتدریج آگے بڑھاتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ نیویارک یونورسٹی کے پروفیسر اور نوبیل انعام یافتہ  مائکل سپینسر  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ چین نے ڈیجٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں خاصی کامیابی حاصل کی ہے ۔چین کے  نیشنل سوشل سیکورٹی فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چالیس سال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ تجربہ حاصل ہوا ہے کہ کھلے پن  کی وجہ سے اصلاحات اور ترقی میں مدد ملی ہے ، اور منصوبہ بندی کے تحت اپنا دروازہ کھولنا  بہت اہم ہے ۔ متعدد شرکاء کے خیال میں مستقبل میں چین میں اصلاحات اور کھلے پن کا راستہ واضح ہے ۔ توقع ہے کہ چین گزشتہ چالیس برسوں کی طرح اعتماد کے ساتھ ترقی کرتا رہے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here