چین میں عالمی جامعات کے تھنک ٹینک نیٹ ورک کی لانچنگ

0

ہفتے کے روز بیجنگ میں عالمی جامعات کا تھنک ٹینک نیٹ ورک لانچ کر دیا گیا ہے۔ چین کی رن من یونیورسٹی کی جانب سے تھنک ٹینک نیٹ ورک کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی جبکہ عالمی جامعات نیٹ ورک ڈبلیو یو این کے فریم ورک کے تحت  تھنک ٹینک نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

نیٹ ورک کی پہلی کانفرنس میں چین اور بیرونی ممالک سے تقریباً دو سو ماہرین نے شرکت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ سرسبز ترقی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔رن من یونیورسٹی کے صدر لیو وئی نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ نیٹ ورک کے تحت ایک ساتھ مل کر علم کی تخلیق اور نئے طرز کے ٹیلینٹس کو سامنا لایا جائے گا ، بدلتی ہوئی دنیا میں مواقعوں اور چیلنجز کے حوالے سے فوری ردعمل اور انسانی معاشرے کی ترقی کے لیے کردار ادا کیا جا سکے گا۔یاد رہے کہ ڈبلیو یو این کا قیام سن دو ہزار میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینا ہے جبکہ دنیا کے تیرہ ممالک سے تیئیس جامعات نیٹ ورک میں شامل ہیں۔    

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here