چین اور سعودی عرب کے ماہرین آثار قدیمہ مشترکہ منصوبے پر کام کریں گے

0

چین کی ثقافتی ورثے کے حوالے سے ریاستی انتظامیہ کے مطابق پیر کے روز چین اپنے پانچ ماہرین آثار قدیمہ کو سعودی عرب بھیجے گا تا کہ  وہاں ال سیرریان کی باقیات کی کھدائی کی جا سکے۔ چھ سعودی ماہرین آثار قدیمہ چینی ماہرین کے ساتھ مل کر بیس روز تک مشترکہ تحقیق کریں گے۔بیان کے مطابق کھدائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جبکہ ڈرونز کے ذریعے فضائی فوٹو گرافی، ڈیجیٹل سروے اور میپنگ اور تھری ڈی ماڈلنگ استعمال کی جائے گی۔ایسا پہلی بار ہے کہ چین کسی بھی عرب ملک میں آثار قدیمہ سے متعلق با قاعدہ امور کی انجام دہی کے لیے اپنے ماہرین بھیج رہا ہے۔ چین اور سعودی عرب نے اس حوالے سے دسمبر دو ہزار سولہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ ال سیرریان جزیرہ نما عرب کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کا شمار نویں سے تیرہویں صدی تک خوشحال علاقوں میں کیا جاتا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here