نائب چینی وزیر اعظم کا اعلیٰ معیاری ترقی پر زور

0

چین کے نائب وزیر اعظم ہان چنگ نے اتوار کے روز چائنا ترقیاتی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں سپلائی سائیڈ کی ساختی اصلاحات اور ایک جدید معیشت کی تشکیل میں تیزی لاتے ہوئے اعلیٰ معیاری ترقی پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ نئے عہد میں چینی معیشت تیز رفتار ترقی سے اعلیٰ معیاری ترقی کے دور میں داخل ہو چکی ہے جس کی خصوصیات میں درمیانے سے اعلیٰ درجے کی ترقی ، ترقیاتی طریقہ کار کی تیز رفتار تبدیلی، ساخت میں بہتری اور ترقی کے نئے انجن شامل ہیں۔جناب ہان نے مزید کہا کہ اعلیٰ معیاری ترقی کی جانب منتقلی چینی معیشت کو سمجھنے کے لیے اہم ہے۔انہوں نے اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لیے گہری اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اہم خطرات کی روک تھام اور صورتحال کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ، جدت کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہو گا ، شہرکاری کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا اور دیہی قوت حیات سے متعلق پالیسی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہو گا۔ جناب ہان نے مزید کہا کہ چین کا مستقبل روشن ہے اور ہم اعلیٰ معیاری ترقی کے حصول کے لیے  پر اعتماد ہیں ۔ چین ایک بڑے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھے گا اور انسانیت کے ایک ہم نصب سماج کے قیام کے لیے تمام ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ سالانہ چائنا ترقیاتی فورم کا موضوع ہے ” چین نئے عہد میں “۔ فورم میں سات نوبیل انعام یافتہ شخصیات سمیت تقریباً تیس عالمی شہرت یافتہ دانشور اور صف اول کےمعروف عالمی اداروں کے اسی سے زائد سربراہان شریک ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY