جمعے کے روز چین میں قومی نگران کمیشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا جبکہ نو منتخب نائب ڈائریکٹرز اور کمیشن کے اراکین نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے سیکرٹری چاؤ لہ جی نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے حکام پر زور دیا کہ ملک کے دستور ، قانون نگرانی اور سی پی سی کے منشور اور آئین کے مطابق ایمانداری سے اپنی ذمہ دارایاں ادا کی جائیں تا کہ بد عنوانی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی جا سکے۔جناب چاؤ نے زور دیا کہ قومی نگرانی کے نظام میں اصلاحات کے بنیادی نکتے کو سمجھا جائے ، سی پی سی کی مرکزی اور یکجا قیادت سے جڑا رہا جائے ، عوامی تقاضوں کے مطابق پالیسی اختیار کی جائے اور تمام عوامی عہدوں پر نگرانی کے نظام کو آگے لے کر چلا جائے۔