امریکہ میں چین کے سفیر چھوئی تیان کھائے نے جمعے کے روز امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے اور کسی بھی ممکنہ تجارتی جنگ کے خلاف تمام ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین واضح طور پر کسی بھی قسم کے یکطرفہ تجارتی تحفظ پسند اقدامات اور تجارتی جنگ کے خلاف ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ مذکورہ تجارتی جنگ سے امریکہ سمیت ہر کسی کو نقصان پہنچے گا جبکہ امریکہ میں متوسط آمدنی والے افراد ، چینی کمپنیاں اور مالیاتی منڈی متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن اگر تجارتی جنگ چین پر مسلط کی جاتی ہے تو چین کو اس کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور چین تمام ضروری اقدامات کرے گا۔