چین کے نائب وزیر اعظم کا امریکہ پر مستحکم دو طرفہ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے پر زور

0

ہفتے کی صبح چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہائے اور امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جناب لیو نے فریقین کے درمیان مستحکم دو طرفہ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے متفقہ کوششوں پر زور دیا۔بات چیت کے درمیان منچن نے نائب چینی وزیر اعظم کو امریکہ کی جانب سے جاری کی جانے والی تین سو ایک تحقیقاتی رپورٹ کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جناب لیو نے کہا کہ امریکی رپورٹ عالمگیر تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور چینی اور امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی اہلیت رکھتا ہے اور اس حوالے سے تیار ہے ۔   چین کے نائب وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مل کر اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مجموعی استحکام کو برقرار رکھ سکیں گے ۔ بات چیت کے دوران فریقین نے اس مسئلے کے حوالے سے مشاورت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY