عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس میں امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کیے جانے والے محصولات پر تنقید

0

جمعے کے روز عالمی تجارتی تنظیم کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کیے جانے والے محصولات پر تنقید کی گئی ہے۔عالمی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین  سمیت تنظیم کے چالیس سے زائد تجارتی نمائندوں نے اجلاس کے دوران امریکی اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے ۔چین اور روس کی درخواست پر بلائے جانے والے مذکورہ اجلاس کے دوران ڈبلیو ٹی او کے اراکین نے امریکی اقدامات پر تشویش اور سخت ردعمل ظاہر کیا۔ چینی نمائندے نے اس موقع پر کہا کہ امریکی اقدامات محصولات اور تجارت کے حوالے سے عمومی معاہدے اور ڈبلیو ٹی او کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے ، عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا رہے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام پر قائم رہے۔اجلاس کے دوران چین اور روس سمیت یورپی یونین ، جاپان اور جنوبی کوریا نے امریکی محصولاتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔یورپی یونین کے نمائندے نے اجلاس کو بتایا کہ قومی سلامتی کے جواز کے طور پر محصولات کو جائز نہیں قرار دیا جا سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY