افغانستان کے مسلے پر رواں ماہ کی ستائیس تاریخ کو اعلی سطحی اجلاس تاشقند میں منعقد ہو گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

0

افغانستان کے مسلے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ستائیس تاریخ کو ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہوگا ۔ اجلاس میں چین کی نمائندگی چین کے نائب وزیر خارجہ لی پاو تونگ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے تیئس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین افغانستان میں امن و امان ، تعمیر نو اورقومی مصالحت کے لئے تمام کوششوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔چین عالمی برادری کے ساتھ  مل کرافغانستان میں امن و استحکام کے لئے مزید مدد اور حمایت فراہم کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY