اکیس تاریخ کو عالمی حقو قِ املا کِ دانش تنظیم کی جانب سے ایک رپورٹ جاری ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں چین امریکہ کے بعد پیٹنٹ تعاون معاہدے کے ڈھانچے کے تحت رجسٹرڈ شدہ ایپلی کیشنز کے بین الاقوامی حقوق کا حامل دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔
چین کی دو کمپنیاں ہوا وے اور جو شینگ ، ایپلی کیشنز کے بین الاقوامی حقوق کے حوالے سے صفِ اول کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔
مذکورہ رپورٹ میں دو ہزار سترہ میں حقوقِ املاکِ دانش کی تنظیم کی سروس کے استعما ل کے حوالے سے درخواست دہندگان، دنیا کے مختلف ممالک اور صنعتی وکاروباری اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں پیٹنٹ حقوق کےلیے دراخواست گزاران کی تعداد کے حوالے سے امریکہ پہلے جبکہ چین دوسرے نمبر پر آیا ہے ۔