امریکہ کو  تائیوان سے متعلق امورمیں محتاط رویہ  اپنانے کی  ضرورت ہے ۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

0

 بائِیس تاریخ کو چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ نے  بیجنگ میں کہا کہ تائیوان  کا مسئلہ چین کے کلیدی مفادات سے وابستہ ہے۔چین امریکہ سے  ایک چین کی پالیسی اور باہم طے شدہ  تین مشترکہ اعلامیوں پر عمل پیرا رہنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔  امید ہے کہ   مسئلہ  تائیوان  سے متعلق امور  معقول انداز میں طے کیے جائیں گے۔
 چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون انگ نے کہا کہ چین کی ایک  اِنچ  سرزمین کو بھی چین سے الگ  کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ  فریق تائیوان  کے امور پر احتیاط سےکام لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here