شی جن پھنگ کے عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے ہونے پر غیر ملکی رہنماوں، سیاسی جماعتوں کے قائدین اوربین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کےسربراہان نے فون یا خط کے ذریعے پر جوش مبارک باد دی۔
برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے کہا کہ میری طرف سے آپ کو پر خلوص مبارک باد ۔ میں آپ کے ساتھ برازیل- چین ہمہ پہلو تزویراتی شراکت دار تعلقات کی مضبوطی کے لئے مشترکہ کوشش پر تیار ہوں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ جناب شی کی قیادت میں چین کو نمایاں فروغ ملا ہے، اور ترکی- چین تعلقات میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔امید ہے کہ چین نئے عہد میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔
اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے چینی صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کو پر خلوص مبادک باد کے پیغامات بھیجے اور کہا کہ اردن چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کے لئے ایک خوشحال،منصفانہ، پرامن مستقبل کے قیام کے لئے کوشش کرے گا۔
عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا کہ ترقی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں چین کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ آپ کا متفقہ طور پر چین کا صدر منتخب ہونا چینی عوام کےآپ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں چین کا مستقبل مزید روشن ہو گا۔