ریاستی کونسل کی ورکنگ کا با ضابطہ آغاز

0

 اکیس تاریخ کو چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے  ریاستی کونسل  کے رسمی ورکنگ اجلاس کی صدارت کی۔  اجلاس  میں حکومت کی ورک رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے  ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ۔ یوں نو تشکیل شدہ  ریاستی کونسل  کی ورکنگ کا باضابطہ  آغاز ہو گیا۔
اجلاس میں حکومت کی مذکورہ ورکنگ رپورٹ میں طے کئے جانے والے کل ستاون منصوبوں کے حوالے سے  ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا  اور  تمام منصوبوں کی بروقت  تکمیل پر زور دیاگیا۔
اجلاس میں حکومت کے تین اولین ترجیحی اہداف  کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ان اہداف میں  کسی بڑے مالیاتی و اقتصادی بحران کی روک تھام،غریب افراد کو ہدف بنا کر غربت کے خاتمے میں ان کی  مدد   اور  آلودگی کا خاتمہ شامل ہیں۔دوسری طرف حکومت کی کارکردگی کو زیادہ موئثر بنایا جائیگا اور صنعتی و کاروباری اداروں اور عوام کے لئے بہتر خدمات انجام دی جائیں گی ۔ عوام کے مفادات اور  فلاح بہبود سے متعلق روزگار، تعلیم ،طب و صحت اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے  شعبوں کو اولین ترجیح دی جائیگی  تاکہ عوام سے کئے گئے  تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY