چین کے نئے رہنما کی قیادت میں چین کو مزید نمایاں کامیابیاں حاصل ہوں گی: بیرونِ ملک مقیم چینی شہری  

0

 سترہ تاریخ کو چین کی تیرویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں  چین کی  نئی قیادت کا انتخاب ہوا۔ شی جن پھنگ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر منتخب کئے گئے ۔بیرونِ ملک مقیم  چینی شہریوں  نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وہ چین کے نئے رہنماوں کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ  نئے رہنماوں کی قیادت میں  چین کے جدید سوشلسٹ ملک بننے کے  حوالے سے پرامید ہیں۔ 
افغانستان میں چینی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین مینگ زیوولی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی پر   عمل درآمد سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہیں چین کی ترقی پر فخر ہے۔
روس میں اوورسیز  چینی یوتھ فیڈریشن کے صدروو ہاو نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین میں تاریخی نوعیت کی تبدیلیاں آئیں۔ جس سے متعدد  دیرینہ حل طلب  مسائل کو حل اور متعدد اہم  سرگرمیوں کا  انعقاد کیا گیا ۔ اس  کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔ 
برطانیہ میں مقیم چینی شہریوں کی  ثقافت کی ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن  محترمہ  لی لی نے کہا کہ بیرون ممالکِ مقیم چینی شہری ، چین کے نئے رہنماوں کی حمایت کرتے ہیں۔ نئے رہنماوں کے منتحب  ہونے سے  چین کی ترقی کی ضمانت دی جاسکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here