بیس تاریخ کو چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم مودی نے جناب شی جن پھنگ کو ایک مرتبہ پھر چینی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ اعلی سطح کے روابط اور دو طرفہ تعلقات کو زیادہ فروغ دے گا۔ بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین اور بھارت دنیا کے کثیر الطرفہ رجحان اور معیشت کی عالمگیریت کے حوالےسے اہم اور بڑے ترقی پزیر ملک ہیں ۔حالیہ عرصے میں چین- بھارت تعلقات کی بہتری کے باعث باہمی تعاون اور عوامی رابطوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین بھارت کے ساتھ سیاسی اعتماد کو زیادہ مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے اور دو طرفہ تعلقات کے معیار کو مسلسل بلند کرنا چاہتا ہے۔