چین سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں  مزید  خدمات سر انجام دے گا: چین کے نئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

0

چین کے نو منتخب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ جی گانگ نے پیر کے روز  تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پرنامہ نگارو ں سے بات جیت کے دوران کہا کہ چین سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید  خدمات سرانجام دینے کے لئے مسلسل کوشش کرے گا ۔جناب وانگ نے کہا کہ نئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے طور پر وہ چاہتے ہیں کہ سائنس و ٹیکنالوجی  پہلی پیداواری قوت کی حیثیت سے چین میں جدت  کےفروغ کے لئے مزید خدمات سر انجام دے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام کام کو قومی اسٹریٹجک کی ضروریات اور اقتصادی و سماجی ترقی کے مطابق کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سازکار ماحول پیدا کیا جائے گا  تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ارکان کے علاوہ معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ افراد سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ  پورے سماج میں باصلاحیت افراد اور سائنس و ٹیکنالوجی کے احترام کا ماحول قائم کیا جا ئے گا۔جناب وانگ نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق لوگوں کو بہتر سروس فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here