چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں رائے شماری کےذریعے مختلف اعلی مناصب پر نامزدگی کی توثیق

0

انیس تاریخ کو چین کی تیرویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں رائے شماری کے ذریعے مختلف اعلی مناصب پر   نامزدگی  کی  تو ثیق کی گئی۔  مذکورہ اجلا س میں جناب  ہانگ جینگ، سون چھون لان، حو چھون ہوا اور لیو حے کی   چین کی ریاستی کونسل کے نائب وزرائے  اعظم کے طور پر  تو ثیق کی  گئی۔  جبکہ جناب  وے فینگ حے، وانگ یونگ، وانگ ای، شیاو جیے اور جو کے جی کی بطور ریاستی کونسلر  نامزدگی  کی توثیق کی گئی۔
اس اجلاس میں ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی  کھہ چھیانگ کی جانب سے نامزد کیے جانے پر  رائے شماری کے ذریعے مختلف وزارتوں کے وزراء ، مختلف کمیٹیوں  کے سربراہان، چین کے عوامی بینک کے سربراہ ،  آڈیٹر جنرل اور سیکریٹری جنرل کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ 
اجلاس میں رائَے شماری کے ذریعے تیرویں قومی عوامی کانگریس کی  مختلف کمیٹیوں  کے چیئرمین اور اراکین کی فہرست  کی منظوری بھی  دی گئی۔
اسی دن چین کے صدر شی جن پھنگ  نے چیئرمین کے  حکم نامے  نمبر دو  پر دستخط کئے۔  مذکورہ حکم نامے میں  اجلاس کے فیصلے کے مطابق  ریاستی کونسل کے دیگر اہلکاروں کی نامزد گی  کی گئی ہے۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY