چین  توسیع پسندانہ پالیسی پر ہر گز عمل درآمد نہیں کرے گا: چینی وزیراعظم 

0

چین کے  وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین  توسیع پسندانہ پالیسی پر ہر گز عمل درآمد  نہیں   کرے گا  بلکہ  چین  اپنے ملکی اور داخلی  معاملات  پر توجہ مرکوز  کرے گا۔
 وزیراعظم لی کھہ  چھیانگ نے کہا کہ چین ایک ترقی پزیر ملک ہے، چین کی  توسیع پسندانہ پالیسی  میں کوئی  دلچسپی نہیں ہے۔ چین مختلف ممالک  کے ساتھ  احترام اور  مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ حالیہ برسوں میں  عالمی معیشت کی شرحِ ترقی میں  چین کی ترقی کا تناسب تیس فیصد سے تجاوز کرگیا۔ یہ نہ صرف عالمی معیشت کی بحالی بلکہ عالمی امن کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی۔
 جناب لی کھہ  چھیانگ نے کہا کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ ماضی میں چین کی کامیابیاں پرامن بین الاقوامی ماحول میں حاصل ہوئی ہیں، مستقبل میں مزید نمایاں کامیابیوں  کے حصول کے لئے  چین  بدستور پرامن بین الاقوامی ماحول کا خواہاں ہے۔ 
علاوہ ازین جناب  لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اپنے معاملات پر مرکوز رہے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY