چین اور بھارت سے درآمد  شدہ سٹینلیس سٹیل  مصنوعات میں ڈمپنگ شامل ہے: امریکی وزراتِ تجارت

0

 مقامی وقت کے مطابق  بیس تاریخ کو امریکی وزارتِ تجارت  نے  ایک  بیان میں چین اور بھارت سے درآمدشدہ  سٹینلیس سٹیل فلینج (چپٹا کور)  مصنوعات میں ڈمپنگ کے عمل کی شمولیت کے حوالے سے ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا۔  وزارتِ تجارت  متعلقہ  شرح کو جانچنے کے لیے  امریکی کسٹمز  کو مطلع کرے گی۔ 
امریکہ کے وزیرِ  تجارت نے ایک  بیان میں کہا کہ امریکی حکومت شفاف عمل سےامریکی کاروباری اداروں اور کارکنوں کا تحفظ کرے گی۔ 
معلوم ہواہے کہ امریکی  وزارتِ  تجارت  مئی یا  جون  میں اس حوالے سے  حتمی  فیصلے کا اعلان کرے گی۔ 
چین کی وزارتِ  تجارت نے  بار ہا اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  امریکی حکومت تجارتی تحفظ  پسندی کی  مخالفت سے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے  ایک آزاد، کھلے اور منصفانہ  بین الاقوامی تجارتی ماحول کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گی اور مزید منطقی انداز میں  تجارتی مسائل کو حل کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY