چینی اور روسی صدور کی ٹیلی فون پر بات چیت

0

 انیس تاریخ کو چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ نے  روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
صدر شی جن پھنگ نے جناب پوٹین کو ایک  مرتبہ پھر روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔  صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ  آپ نے حال ہی میں ملکی  صورتحال کے حوالےسے  اپنے خطاب میں  روس کی قومی تعمیر، عوام کے معیار زندگی کی بلندی اور تیکنیکی جدت  کےحوالے سے  اہم خیالات پیش کیے ہیں. میں اس سے  متفق ہوں.  صدر شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ  دونوں ملک طے شدہ  اہداف  کی جانب بڑھیں گے، مضبوط طریقے سے اپنے راستے پر  گامزن رہیںگے اور نئی کامیابیاں حاصل کریں گے.
بات چیت میں روس کے  صدر نے بھی جناب شی جن پھنگ کو ایک  مرتبہ  پھر  چینی صدر منتخب ہونے پر پرجوش مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ چین کی  قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں کئے گئے  فیصلوں سے چین کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔ روس چین کےساتھ  دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور  باہمی  تزویراتی تعلقات کو  زیادہ مضبوط بنائیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY