نیپال میں پولیس اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

0

 انیس تاریخ کو  نیپال میں چین کی مدد سے تعمیر کردہ قومی مسلح پولیس اکیڈمی کی باضابطہ  افتتاحی تقریب  منعقد ہوئی۔  مذکورہ مسلح پولیس اکیڈمی نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغرب میں واقع ہے۔  نیپال کے  وزیراعظم  کے پی اولی شرما   نے اس افتتاحی  تقریب میں شرکت کی۔اکیڈمی کا معائنہ کرتے ہوئے نیپال کے  وزیراعظم کے پی اولی شرما نے کہا کہ نیپال کو کافی عرصے سے  ایک جدید مسلح پولیس اکیڈمی کی ضرورت تھی۔ آج اس خواب کو پورا کیا گیا ہے۔ 
 نیپال کے وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ   مستقبل میں پولیس کو  قومی مفادات کے تحفظ کے لئے    اس اکیڈمی میں جدید تربیت دی جائے گی۔   وزیراعظم نے اس موقع پر چینی حکومت، نیپال میں چینی سفارت خانے اور چینی کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ 
نیپال میں تعینات  چینی سفیر نے کہا کہ یہ منصوبہ چین- نیپال دوستی کا عکاس ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نیپالی قومی مسلح پولیس اکیڈمی کی تعمیر اپریل دو ہزار پندرہ میں شروع ہوئی ۔ زلزلے سے ہونے والے تعطل کے باوجود   مئی دو ہزار سترہ میں اس کی تعمیر  مکمل ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY